چین

عالمی جواب دہندگان کی ڈبلیو ٹی او قوانین کو پامال کرنے پر امریکہ کی مذمت ، چینی میڈ یا

بیجنگ (عکس آن لائن) چا ئنا گلو بل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے تازہ ترین سروے کے مطابق 90.53 فیصد جواب دہندگان نے امریکی حکومت کی جانب سے یکطرفہ اور تجارتی تحفظ پسندی کے اقدامات کو ڈبلیو ٹی او قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ڈبلیو ٹی او کے اس فیصلے کے باوجود کہ امریکہ کےدفعہ 301 ٹیرف ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، امریکہ اب بھی متعلقہ ممالک کی سمندری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کی صنعتوں کی تحقیقات کر رہا ہے اور کچھ درآمد شدہ مصنوعات پر محصولات میں اضافہ کر رہا ہے.

اس سلسلے میں 94.31 فیصد جواب دہندگان نے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کا احترام نہ کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سروے میں 94.12 فیصد جواب دہندگان کا ماننا تھا کہ امریکہ اپنے مفادات کو ڈبلیو ٹی او سے بالارکھ رہا ہے۔ 91.55 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ کی من مانی یکطرفہ پابندیوں نے عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سروے میں 95.24 فیصد جواب دہندگان نے یکطرفہ غنڈہ گردی کرنے کے لیے قومی سلامتی کے تصور کا غلط استعمال کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 87.2 فیصد جواب دہندگان نے طویل عرصے سے امریکہ کی جانب سے نافذ غیر معقول سبسڈی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس نے منصفانہ مسابقت کے اصول کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی اور عربی پلیٹ فارمز پر کیا گیا ، جس میں 6,000 سے زائد جواب دہندگان نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنی آراء کا اظہار کیا۔