بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خا رجہ کے تر جمان جاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چینی فریق کی تجویز پر آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے تیسری بار اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ مختلف امور پر بات چیت کی جائے۔
چینی میڈ یا کے مطا بق منگل کے روز، تر جمان نے پریس کا نفر نس میں بتا یا کہ یہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوز کے تعاون میں شامل ہتھیاروں کے درجے کے جوہری مواد کی منتقلی پر عالمی برادری کی انتہائی اہمیت اور سنجیدہ تشویش کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت خارجہ کے ترجمان ایک باقاعدہ پریس کانفرنس کی صدارت کی۔ ایک رپورٹر نے ایک سوال پوچھا کہ اطلاعات کے مطابق، 6 جون کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اپنے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد کیا اور تیسری بار فیصلہ کیا کہ ایک رسمی موضوع کے طور پر امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری آبدوز کے تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے۔ اس پر چین کا کیا تبصرہ ہے؟جس پر تر جمان نے تفصیلی جواب دیا