احسن اقبال

عالمی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھابے کے لئے خصوصی پراجیکٹس سیل وزارت منصوبہ بندی میں قائم کیا جائیگا، وفاقی وزیر

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھابے کے لئے خصوصی پراجیکٹس سیل وزارت منصوبہ بندی میں قائم کیا جائے گا۔ جمعرات کووفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت جنیوا کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نے کہاکہ جنیوا کانفرنس میں عالمی امداد 10.9 ارب ڈالر پہ پہنچ گئی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر نو کی حکمت عملی کو عالمی سطح پہ پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھابے کے لئے خصوصی پراجیکٹس سیل وزارت منصوبہ بندی میں قائم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سپیشل پروجیکٹس یونٹ بہترین پروفیشنلز اور ماہرین پہ مشتمل ہو گا،عالمی امداد کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایاجائیگا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ صوبوں اور وفاقی وزارتوں کے ساتھ ملکر عوامی ضرورت کے پروجیکٹس کی تیاری کا فی الفور آغاز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں