ایرانی وزیر خارجہ

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا ، ایرانی وزیر خارجہ

جنیوا (عکس آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ملک میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے اپنا سوئٹزرلینڈ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جواد ظریف کو سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں منعقد ہونے والی عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف ) کی 50 ویں سالانہ اجلاس میں حصہ لینا تھا۔

ڈبلیو ای ایف کے صدر بورج برینڈ نے اس بارے میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورہ منسوخ کرنے کے فیصلہ کو سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے ایران اور علاقے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سمیت 50 سے زائد ممالک کے رہنما شرکت کریں گے۔اس اجلاس میں معیشت، ماحولیاتی اور پائیدار ترقی کے علاوہ زمینی سیاسی مسائل پر بھی گفتگو ہوگی۔ عالمی رہنما مغربی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر خاص طور سے بات چیت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں