جنیوا (عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ بارے اپنی تحقیقاتی ٹیم
چین بجھوانے کا اعلان کیا ہے ،امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے شدید تنقید
اور فنڈ روکے جانے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے ،
کہ وہ آئندہ روز کے دوران تحقیقاتی ٹیم چین بھیجے گا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز عالمی ادارہ صحت کے
ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس ایڈہانوم گیبریسس نے پریس بریفنگ میں بتایا،
کہ آئندہ ہفتے ان کی ایک تحقیاتی ٹیم چین روانہ ہو گی تا کہ وہ کورونا وبا کی اصلیت کو سامنے لا سکے۔