اسلام آبا د (عکس آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس میں وزارت خارجہ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیدیا۔
بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیدیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت خارجہ کا تفصیلی جواب مکمل ہے بس عدالت میں جمع کرانا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی۔