اسلام آباد (عکس آن لائن) چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مٹیاری سے لاہور 660کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔ بجلی کی نارتھ ساوتھ ترسیل کیلئے ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن 886کلومیٹر طویل ہے۔مٹیاری لاہور 660کے وی کی ٹرانسمیشن لائنسے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی ۔
منصوبے پر مجموعی طور پر 1.66ارب ڈالر کی لاگت آئی ۔ اس منصوبے پر 85فیصد تک کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ منصوبے سے 2212افراد کو روزگار کے براہ راست مواقع میسر آئے ہیں ۔
Load/Hide Comments