عارفوالا (نمائندہ عکس آن لائن) ڈی پی اوپاکپتن کی ہدایت پرعوام کے جان ومال کاتحفظ اورجرائم پیشہ عناصرکے قلع قمع کے لئے تھانہ سٹی پاکپتن پولیس دن رات کوشاں ہے جبکہ نوجوان نسل کامستقبل تباہ کرنے والے معاشرے کے ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے میڈیااورشہریوں کے تعاون سے منشیات فروشی جیسی لعنت اوردیگر جرائم پرقابوپایاجاسکتاہے جرم کرنے والاچاہے کتناہی چالاک کیوں نہ ہوقانون سے بالاترنہیں جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کرنے والے بھی جرم میں برابرکے شریک ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ان کاٹھکانہ جیل ہے اوران کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا
ان خیالات کااظہارایس ایچ اوتھانہ سٹی پاکپتن عابدعاشق مہاراورانسپکٹرانویسٹی گیشن محمدشاہدنزیرنے میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایاکہ اپنی ڈیوٹی کوفرض عین سمجھتے ہوئے متعددکاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش محمدعمران سے180لیٹرشراب،لطیف سے1250گرام چرس و سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرموں،منشیات وشراب فروشوں،چوروں وڈاکوؤں،قماربازوں،ارتکاب بدفعلی،ناجائزاسلحہ سمیت راہزنی جیسی وارداتیں کرنے والوں کے خلاف مقدمات اندراج کرکے پابندسلاسل کرچکاہوں شہریوں کومیرٹ پربروقت انصاف فراہم کرنااوران کے جائزمسائل کوحل کرنااورشہرمیں امن کی فضاکوقائم رکھنامیری اولین ترجیح میں شامل ہے شہرمیں وارداتوں پرقابوپانے کیلئے اپنی محنتی اورایماندارٹیم کے ہمراہ گشت کے نظام کوبہتربنادیاگیاہے جسکی بدولت جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔