میڈم نور جہاں

عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے

کراچی (عکس آن لائن)خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے۔عائزہ اپنے نئے پراجیکٹ میں ‘گیتی’ کا کردار ادا کریں گی، جس کے لیے انہوں نے میڈم نور جہاں سے مشابہہ روپ اختیار کیا۔انہوں تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘گیتی میڈم نور جہاں کے لبادہ میں۔’بعد ازاں میڈم نور جہاں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے کہا کہ ‘میں نے جب میڈم نور جہاں جیسا روپ اختیار کرکے خود کو آئینے میں دیکھا تو میں حیران تھی۔

‘اداکارہ نے لکھا کہ ایک صدی بعد بھی کوئی میڈم نور جہاں جیسا نہیں بن سکتا لیکن اس خاص لمحے میں نے جب خود کو آئینے میں دیکھا تو ان کا ایک حصہ خود میں محسوس کیا اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ میڈم نور جہاں ہمیشہ سے ہی ان کیلئے ایک ایسی متاثر کْن شخصیت رہی ہیں جو دلوں پر راج کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں