عائزہ خان

عائزہ خان نے ایمن خان کو شکست دیدی

کراچی (عکس آن لائن)شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کو پیچھے چھوڑدیا۔ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘مہر پوش’ میں ‘مہرو’ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جبکہ ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد اس وقت 7 اعشاریہ 9 ملین ہے۔انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہیں۔عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اْن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اْن کے 8 ملین فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر ا?تی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں