اداکارہ عائشہ عمر

ظاہری خوبصورت شخص بجائے باطنی خوب سیرت شخص کی تلاش میں ہوں ، عائشہ عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار عائشہ عمر نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ انہوں نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ وہ ظاہری خوبصورت شخص بجائے باطنی خوب سیرت شخص کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب میں کہیں نہ کہیں کمی ہوتی ہے اور ہم مکمل طور پر پرفیکٹ نہیں ہوتے ہیں لیکن ان کی کوشش ہے کہ ان کی شادی ایک مثبت سوچ رکھنے والے انسان سے ہو ،انہوں نے کہا ایسی خوبصورتی بالکل بھی فائدہ مند نہیں ہے جس میں آپ منفی سوچ کے مالک ہوں ۔ انہوں نے کہا جب ہم جواب ہوتے ہیں تو ہمیں خوبصورتی متاثر کرتی ہے اور اس عمر میں وہ ایک میچور اور اچھی سوچ کے حامل شخص کے ساتھ زندگی گرارنا چاہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں