لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ’’طیفا ان ٹربل ‘‘کی بے پناہ کامیابی کے بعد اس سے بڑا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہوں ،میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے اس فلم میں علی ظفر کے مد مقابل کردارادا کیا ، اب ایسی فلم کرنا چاہتی ہوں جس میں میرے لئے اداکاری کا بھرپورمارجن ہو ۔
ایک نٹر ویو میں مایا علی نے کہا کہ ’’طیفا ان ٹربل ‘‘میں میری اداکاری دیکھنے کے بعد پرستاروں نے مجھ سے بہت ساری توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اور میں ایسا پراجیکٹ کرنا چاہتی ہوں جس میں میرا کردار چیلنجنگ ہو ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر فلم میں میرے مد مقابل علی ظفر ہوں لیکن اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میری پہلی ترجیح علی ظفر ہی ہوں گے کیونکہ پہلی فلم میں ہماری جوڑی کو بہت پسند کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ رواں سال میری ایک فلم شروع ہو جائے گی جس کی ابھی مکمل تفصیل نہیں بتا سکتی۔