ٹیکسلا (عکس آن لائن) وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک کو سب سے بڑا نقصان دو نمبر کاروباری طبقہ نے پہنچایا، احتساب سے خوف زدہ نہیں، احتساب کا عمل جاری رہنا چاہئے، نیب تحقیقات کو خوش آمدید کہتے ہیں،
میرے اثاثوں کی تحقیقات بھی 71 سے ہونی چاہئیں، احتساب کے قوانین میں ترمیم نہیں ہونی چائیے، حکومتی زعما سمیت اپوزیشن کے لوگ بھی اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں،
جن لوگوں نے اس ملک کو35 سالوں سے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ان کا کڑا احتساب ہونا چاہئے، طیارہ حادثہ تحقیقات انتہائی قلیل وقت میں مکمل کی جائیں گی، ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی،
دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کرونا سے اموات کی شرح کم ہے اضافہ سے بچنے کے لئے حکومتی احکامات پر عمل ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کی طیارہ حادثہ تحقیقات جلد سے جلد مکمل کی جائیں۔