قیدیوں کے تبادلے

طالبان کا قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

کا بل(عکس آن لائن)طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سہیل شاہین نے کہا کہ ہماری تیکنیکی ٹیم اب اس بے نتیجہ مذاکرات میں شریک نہیں ہو گی جو متعلقہ فریقین کے درمیان آ ج بدھ سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا امریکہ کے ساتھ معاہدے پر عمل درامد کیلئے ہم نے اپنی تکنیکی ٹیم کو کابل بھیجا تاکہ وہ اپنے قیدیوں کی شناخت کر سکے۔خیال رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان فروری میں ہونے والے امن معاہدے میں طے پایا تھا کہ طالبان کے قیدیوں کی رہائی 10 مارچ تک شروع ہو جائے گی۔امن معاہدے کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔

اس کے بدلے طالبان بھی اپنی قید میں موجود ایک ہزار افغان قیدی رہا کریں گے۔افغانستان میں جاری سیاسی چپقلش کے باعث قیدیوں کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان گزشتہ ہفتے سے قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات جاری ہیں۔ لیکن ان کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں