اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ضمیر فروشوں کا راستہ پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب نے لکھا کہ مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر، اور عامر کیانی پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کےخلاف آرٹیکل اے 63 کے تحت تاحیات نا اہلی کا ریفرنس سپیکر آفس میں جمع کروائے گے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ ضمیر فروشوں اور چھانگا مانگا کا راستہ پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہیے۔