لاہور( عکس آن لائن)صوبائی دارالحکومت کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے باعث لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے دو پیپرز کی تاریخیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
کنٹرولرامتحانات لاہور بورڈ نے کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا ہے جس کے مطابق 20 اپریل کو کیمسٹری اور 22 اپریل کو انگریزی کا پرچہ ملتوی کیا جائے گا۔ امتحانات کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق سپرٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ، انویجلٹرز سمیت 1315 افراد کی الیکشن ڈیوٹی لگی ہے، الیکشن ڈیوٹی کے باعث عملے کا امتحانات میں ڈیوٹی کرنا ممکن نہیں۔