ضلع چنیوٹ

ضلع چنیوٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، شیخ عالمگیر

چناب نگر(نمائندہ عکس آن لائن)ضلع چنیوٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے پنجاب کا36واں ضلع چنیوٹ اس وقت مسائل کا گڑھ بن چکا ہے گیارہ سال گزر جانے کے باوجود ترقیاتی کام کا نہ ہونا لمحہ فکریہ پنجاب حکومت چنیوٹ ضلع پر خصوصی توجہ دے

ان خیالات اظہار انجمن تاجران سبزی و فروٹ منڈی کے صدر شیخ عالمگیر مستان پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سید علی رضا زیدی سنی اتحاد کونسل کے آرگنائزر صاحبزادہ خواجہ معین الدین، جماعت اسلامی چنیوٹ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد نواز سپرا، انجمن شہریان رجسٹرڈ چنیوٹ کے صدر رضوان الحق چوہان، ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے چیرمین پیرزادہ اقبال حسین نے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انجمن تاجران سبزی و فروٹ منڈی چنیوٹ کے صدر شیخ عالمگیر مستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں ترقیاتی کام نہ ہونا عوام کے ساتھ زیادتی ہے پنجاب حکومت چاروں ہائی وے روڈ سمیت دیگر منصوبہ جات کو فی الفور شروع کر ے شہر کی بہتری کیلئے تمام تنظیمیں مل کر کام کریں پاکستان پیپلز پارٹی چنیوٹ کے ضلعی صدر سید علی رضا زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت چنیوٹ شہر کی عوام کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے

پنجاب کے دیگر اضلاع میں روڈز بنائے جا رہے ہیں مگر چنیوٹ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے چنیوٹ میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے ڈسٹرکٹ کمپیلکس، ڈسٹرکٹ جیل، پولیس لائن سمیت دیگر منصوبہ جات پر کام شروع نہ ہو نا انتہائی افسوس ناک ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل چنیوٹ کے آرگنائرز صاحبزادہ خواجہ معین الدین، جماعت اسلامی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد نواز سپراءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر چنیوٹ ضلع کے عوام کو ان کا حق دے فوری طور پر چاروں ہائی وے روڈ ز ون وے کر کے بنائے جائیں شہر بھر میں بڑھتی ہوئی چوری وڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کیا جائے

پولیس کا گشت بڑھایا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ چنیوٹ ضلع کی عوام کے حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے انجمن شہریان رجسٹرڈ چنیوٹ کے صدر رضوان الحق چوہان کا کہنا تھا کہ گیار ہ سالوں سے چنیوٹ ضلع کا استحصال کیا جا رہا ہے چنیوٹ کی تباہی کے ذمہ دار اس ضلع کے منتخب نمائندے ہیں جنہوں نے اپنے اقتدار میں شہر کی عوام کو نظر انداز کیا شہری و سماجی تنظیمیں مل کر چنیوٹ ضلع کا حق حکومت سے لیں میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر حکومتی نمائندوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ خدا ر چنیوٹ ضلع میں ترقیاتی کام شروع کروائے جائیں اور بڑے میگا پروجیکٹ پایا تکمیل تک پہنچائے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں