ضلع چنیوٹ

ضلع چنیوٹ کی ترقی خوشحالی کے لئے ہمارے آباو اجداد نے اپنی نمایاں طور پر خدمات پیش کیں، دین گروپ

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ضلع چنیوٹ کی ترقی خوشحالی کے لئے ہمارے آباو اجداد نے اپنی نمایاں طور پر خدمات پیش کیں ہیں اور الحمداللہ آج ہم بھی چنیوٹ کی 18 لاکھ عوام کی خدمت میں پوری قوت و توانائی کا استعمال کرتے ہوئے دن رات کوشاں ہیں دین گروپ کی جانب سے چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر دین گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی چنیوٹ کی عوام کے لیے خوبصورت تحفہ ہے جس میں آج الحمدللہ بجلی کی فراہمی دینے کے لئے کام شروع کروادیا گیاہے اور بہت جلد بجلی فراہم کردی جائے گی

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دین گروپ ایس ایم نصیر نے کیا ان کے ہمراہ دین گروپ انڈسٹریز کے ڈائریکٹر ایس ایم عرفان،ایڈمن مینجر راو انور اور حافظ طاہر اسماعیل یوسف عثمان سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب سرور علی چودھری سمیت دیگر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر ایس ایم نصیر نے کہا کہ شیخ برادری نے چنیوٹ میں ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر سمیت دیگر اداروں کے ذریعے چنیوٹ کی عوام کی خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا

انہوں نے کہا کہ چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر واقع دین گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کا قیام چنیوٹ کی عوام کے لیے خوبصورت تحفہ ہے جو چنیوٹ میں منفرد اور نمایاں اہمیت کا حامل ہے چنیوٹ کے عوام خصوصاً ضلعی افسران اور اس شہر کی سیاسی سماجی وکلا صحافتی تاجر برادری نے ہمیشہ دین گروپ اور شیخ برادری کو محبت سے نوازا ہے جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں چنیوٹ کی عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر ہماری خدمات جاری رہیں گی اور ہم چنیوٹ کی ترقی خوشحالی کے لئے کل بھی کوشاں تھے اور آئندہ بھی کوشاں رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں