ضلع چنیوٹ

ضلع چنیوٹ، اب تک 29ہزار9سو57 رجسٹرڈ مرد و خواتین میں33کروڑ 56لاکھ 4ہزار سے زائد مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے ، ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ضلع چنیوٹ میں احساس پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت اب تک 29ہزار9سو57 رجسٹرڈ مرد و خواتین میں33کروڑ 56لاکھ 4ہزار سے زائد مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے ،

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے احساس پروگرام سنٹر گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے وزٹ کے موقع پر بتایا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 6سنٹرز میں کاﺅنٹرز قائم ہیں جہاں احساس پروگرام کے دوسرے مرحلے پر بھی عملدرآمد جاری ہے اور نئے رجسٹرڈ ہونے والے افراد کو 12ہزار روپے فی کس امداد بائیو میٹرک تصدیق کے بعد تیز رفتاری سے فراہم کی جا رہی ہے ،

انہوں نے بتایا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے دوران بعض مستحق افراد کو گزشتہ بقایا جات بھی ادا کر دیے گئے ہیں اور تمام تر عمل شفاف انداز میں جاری ہے اور اس وقت پورے ڈویژن میں ضلع چنیوٹ مستحقین میں12000 روپے فی کس امداد تقسیم کرنے میں پہلے نمبر پر ہے ، انہوں نے بتایا کہ تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز ،تعلیم سمیت دیگر محکموں کے افسر،پولیس ، پاک آرمی ،رینجرزکے دستے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سنٹرز پر مستحق افراد کے کلاس روم میں بیٹھنے کے معیاری انتظامات، پینے کے پانی کی موجودگی سمیت واش روم کی سہولت اور کورونا سے بچاﺅ کیلئے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے اقدامات و ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے سنٹرز کے داخلی راستے پر سنیٹائزر موجود ہے اور ماسک پہننے کے بارے میںبھی تلقین کی جا رہی ہے ،

آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ تمام سنٹرز کی جامع مانیٹرنگ کا عمل مالی امداد کی فراہمی کے اختتام تک جاری رہے گا ،اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین بھی موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں