ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عوام الناس کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ننکانہ صاحب میں 100 بیڈ پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کیا جائے گا اسی طرح تحصیل شاہ کوٹ اور تحصیل سانگلہ میں بھی 30،30 بیڈ پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک، چیف ایگزیکٹو آفیسر(ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) ڈاکٹر شکیل احمد ودیگر ضلعی افسران کے ہمراہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ننکانہ صاحب کو فیلڈ ہسپتال بنانے کے حوالے سے دورہ کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی عوام الناس کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہاءسکول کو فیلڈ ہسپتال ڈکلئیر کر دیا گیا ہے
ایم سی گرلز ہاءسکول 100 بیڈ پر مشتمل ہو گا جو کہ روزانہ کی بنیاد آنے والے مریضوں کو چیک کرے گا اور ان کو طبی سہولیات فراہم کرے گا،اسی طرح تحصیل شاہ کوٹ،تحصیل سانگلہ ہل میں بھی 30،30 بیڈز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کیے جائیں گے جو کہ عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کریں،ہمیں اپنے گھروں میں رہے کر اس موذی مرض سے نجات حاصل کرنی ہوگی اور لوگوں میں اس کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے آگاہی دینا ہو گی۔