ریاض (عکس آن لائن ) سعوی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ اگرعالمی معیشت کیلیے ضروری ہوا اور تیل پیداوار کرنے والے دیگر ممالک بھی ایسا کریں تو سعودی عرب اپنی تیل پیداوار میں مزید کمی کرسکتا ہے۔وزیر توانائی کے مطابق لچک اورحقیقت پسندی تیل کی پالیسی پرحاوی رہیگی۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی عرب اپنے موجودہ کوٹے کے حوالے سے تیل کی پیداوار کم کرے گا،تیل کی عالمی پیداوار میں مجموعی کمی 19.5 ملین بیرل تک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر تیل مارکیٹ کا تقاضا ہوا اور تمام ممالک نے اجتماعی طور پر متوازن شکل میں تیل پیداوار میں کمی کا سمجھوتے کی پابندی کی تو سعودی عرب اپنے موجودہ کوٹے میں تیل کی پیداوار میں مزید کمی کرسکتا ہے۔ سعودی عرب کا موجودہ یومیہ کوٹہ 8.5 ملین بیرل کا ہے۔