لاہور( عکس آن لائن)گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام میری شناخت ہے اگر میں صوفیانہ کلاس پیش نہ کرتی تو شاید میں کبھی صنم ماروی نہ بن پاتی ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی گلوکاروں نے صوفیانہ کلام پیش کیا ہے خدا تعالیٰ نے ان کو عزت اور شہرت سے نوازا ہے او رمیں بھی انہی خوش قسمت لوگوں میں سے ایک ہوں ۔
گلوکارہ نے کہا کہ صوفیانہ کلام میںامن ، محبت اوربھائی چارے کا پیغام ہوتا ہے اور جو لوگ اسے سمجھ جاتے ہیں وہ اسے بار بار سننے کی خواہش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا بنیاد ی تعلق سندھ سے ہے اور مجھے اپنے فن کو آگے بڑھانے میں اپنے والد کی بھرپو رسپورٹ میسر تھی ۔