ڈاکٹر اشرف نظامی

صورتحال الارمنگ ہے، لاک ڈاون میں نرمی کی تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے، ڈاکٹر اشرف نظامی

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا ہے کہ صورتحال الارمنگ ہے، ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھائی جائے گی تو مریضوں کی اصل تعداد معلوم ہوگی، لاک ڈاون میں نرمی کی تو حالات قابو سے باہرہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں ہم کسی سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتے، امریکا اور برطانیہ کوبھی لاک ڈاون کی طرف جانا پڑا، دنیا میں جو کچھ ہوا اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ اللہ کا فرمان ہے کوئی شخص بھوکا نہیں مرے گا، 90 فیصد افراد کوعلامات معمولی ہوتی ہیں، خود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ صدرپی ایم اے نے کہا کہ ڈبلیوایچ او دیکھ رہا ہے موجودہ صورتحال کے اثرات 2 سال رہ سکتے ہیں،

حکومت لوگوں کے بارے میں سوچے اور اقدامات کرے، یہ مذہب اور تجارت کا معاملہ نہیں ہے، پاکستان میں طبی سہولیات کی پہلے سے ہی کمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل ایدھی نے کہا ہرتیسرا بندہ کھانس رہا ہے، صورتحال کوسنجیدہ لینا چاہیے، پاکستان میں ٹیسٹنگ کی کیپیسٹی بہتر نہیں ہے، 2 سے3 ہفتے اہم ہیں،

لاک ڈاون میں سختی کرنی چاہیے۔ صدرپی ایم اے نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں کورونا کے لا کھوں مریض ہیں ، ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھائی جائے گی تواصل تعداد معلوم ہوگی، صورتحال الارمنگ ہے،حکومت نے لاک ڈاو¿ن میں سختی کے فیصلے میں دو ہفتے بھی دیر کی توحالات قابوسے باہرہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں