لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں ون مین شو کے منفی کلچر
کا خاتمہ کیا ہے، اب سب کام اور فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع
کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ
کے لیے افسران کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی ہمارے عزم کی راہ میں حائل
نہیں ہوسکتی، پنجاب کے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
ملاقات کرنے والوں میں چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، شوکت علی بھٹی،
نواب شیر وسیر اور حاجی امتیاز شامل تھے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔