صوبے

صوبے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں ‘ ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

لاہور( عکس آن لائن) چیئرمین ریو نیو ایڈوائررز ایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے اجراء کے بعد سامنے آنے والی پیچیدگیوں کو دور کیا جانا چاہیے ،صوبے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں مسائل میں اضافہ ہوگا ، ٹیکسز کی شرح میں کمی کر نے کے باوجود پی آر اے کی ٹیکس آمدن میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے حکومت کی ٹیکسز کی تعداد اور شرح زیادہ رکھنے کی پالیسی سود مند نہیں ۔ اپنے بیان میں عامر قدیر نے کہا کہ سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے اجراء کے بعد سے مشکلات درپیش ہیں لیکن ان کے حل کے لئے کوئی پیشرفت یا مشاورت نہیں کی جارہی،

سنگل سیلز ٹیکس پورٹل پر تکنیکی خرابی بھی پیش آئی جس کی وجہ سے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے والے ادارے اپنی استعداد میں اضافہ کریں تاکہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس کنسلٹنٹس کو آسانی میسر آئے بصورت دیگر کبھی بھی ٹیکس آمدن میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسز کی شرح میں کمی کے باوجود پی آر اے کے اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ زیادہ شرح ٹیکس آمدن میں اضافے کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ایف بی آر بھی ٹیکسز کی تعداد او شرح میں کمی کرے تاکہ ٹیکس نیٹ اور آمدن بڑھ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں