چینی صدر

صوبہ گوانگ شی کی ترقی کو چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے فروغ دیا جائے ، شی جن پھنگ

بیجنگ (عکس آن لائن) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،چین کے صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےچین کے صوبہ گوانگ شی میں اپنے حالیہ معائنے کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ گوانگ شی کو اعلی معیار کی ترقی اور ایک نیا ترقیاتی ڈھانچہ تشکیل دینے کے لئے اپنی برتریوں کو بروے کار لاتے ہوئے نئے دور میں ترقی میں مسلسل نئی پیش رفت حاصل کرنی چاہئے ۔

چودہ تا پندرہ دسمبر تک شی جن پھنگ نے نان نینگ، لائی بین اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور وہاں ہاوسنگ سوسائٹی، دیہی علاقوں اور کاروباری اداروں کی حالت معلوم کی ۔ 15 تاریخ کی صبح ، شی جن پھنگ نے گوانگ شی چوانگ قومیت کے خود اختیار علاقے کی پارٹی کمیٹی اور حکومت کی ورک رپورٹ سنی ، اور مختلف شعبوں میں گوانگ شی کی کارکردگی کو سراہا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گوانگ شی کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ، جدید صنعتی نظام کی تعمیر میں تیزی لانا ضروری ہے۔

صنعتی ڈھانچے کی اصلاح اور ایڈجسٹمنٹ کو تیز کیا جائے ، صنعتی نظام کی سبز تبدیلی کو فروغ دیا جائے ، جنگلات کی صنعت ، ثقافتی سیاحت کی صنعت ، بزرگوں کی دیکھ بھال ، اور صحت کی صنعت کو ترقی اور توسیع دی جائے، تاکہ ماحولیاتی برتریوں کو مسلسل ترقیاتی فوائد میں تبدیل کیا جاسکے۔

گوانگ شی کو بیرونی دنیا کے لئے اپنا کھلاپن بڑھاتے ہوئے چین آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی خدمت کرنے کے لئے آسیان ممالک کے ساتھ ، تجارت، لیبر سروسز، صنعت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا اور وسیع کرنا چاہئے.

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ گوانگ شی کو چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو مضبوط بنانے کو خود اختیار علاقے کے تمام کاموں کا مرکز سمجھنا ہوگا اور مشترکہ خوشحالی کے نصب العین کو صحیح معنوں میں آگے بڑھانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں