ایجوکیشن

صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کو بھی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کروانے کی اجازت دے دی گئی

مکوآنہ ( عکس آن لائن) صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کو بھی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کروانے کی اجازت دے دی گئی، طلاق یافتہ، بیوہ ،معذور اور باہمی تبادلے کیلئے بھی اساتذہ 10 مارچ تک اپلائی کرسکیں گئے تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے آن لائن درخواستیں 10مارچ تک وصول کی جائیں گی۔اگر کوئی ٹیچر اپلائی نہ کرسکے تو اسکی ذمہ داری متعلقہ اتھارٹی کے سربراہ کی ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے اساتذہ کو فی الفور اپلائی کروائیں تاکہ کوئی بھی ٹیچر اپلائی کرنے سے رہ نہ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں