ڈاکٹر فیصل سلطان

صوبوں کو ویکسین منگوانے کے لیے وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہیے،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صوبوں کو ویکسین منگوانے کے لیے وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہیے۔ بدھ کو ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مراد علی شاہ صاحب غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، وزیرصحت نے کئی مہینے پہلے آپ کو بتایا تھاکہ آپ پرویکسین منگوانے کیلئے کوئی پابندی نہیں اور ویکسین منگوانے کیلئے آپ کو وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہیے۔

دوسری جانب این سی او سی نے ویکسی نیشن کے اعدادوشمار بھی جاری کیے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 3 لاکھ 75 ہزار159 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں ایک کروڑ 38 لاکھ59 ہزار523 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں