صوبائی وزیر اوقاف

صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ کا تھانہ ظفروال کا ہنگامی دورہ

ظفروال ( نمائندہ عکس آن لائن ) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ کا تھانہ ظفروال کا ہنگامی دورہ۔صوبائی وزیر اوقاف نے یقین دہانی کرائی کہ انشاءاللہ بہت جلد تھانہ ظفروال کی نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سعید الحسن شاہ نے تھانہ ظفروال کادورہ کیا اور تھانہ کی بلڈنگ کی خستہ حالی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انچارج ایس ایچ او تھانہ ظفروال فہد بن فدا اور ڈی ایس پی سرکل ظفروال نے صوبائی وزیر اوقاف کو تھانہ ظفروال کی بلڈنگ کی خستہ حالی کے بارے میں آگاہ کیا اور تھانہ کے ملازمین کو بلڈنگ کی خستہ حالی کے باعث پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر اوقاف نے تھانہ ظفروال کی نئی بلڈنگ جلد سے جلد تعمیر کروانے کا وعدہ کیا۔صوبائی وزیر اوقاف نے اس دوران تھانہ ظفروال کو ماڈل تھانہ بنانے کا بھی وعدہ کیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر تھانہ ظفروال میں آنے والے سائلان کے مسائل بھی سنے اور انہیں موقع پر حل کرنی کے احکامات جاری کیے۔صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے اس دوران پولیس ملازمین میں نقدعیدی بھی تقسیم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں