لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومتوں میں این سی او سی کے خصوصی اجلاسوں کا انعقاد ایک قابل تحسین اقدام ہے جو صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے ، مستقبل کے عمل کو بہتر بنانے اور ہم آہنگی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ این سی او سی کور ٹیم کے اس طرح کے دورے مربوط ٹیموں کی فراہمی کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کوڈ کے خلاف لڑنے کے لئے این سی او سی کی غیر معمولی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔
وفاقی ،صوبائی حکومتوں ، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے بہت عمدہ کام کیا ہے۔ ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی اور این سی او سی کی سمارٹ لاک ڈاﺅن حکمت عملی نے بیماری کی روک تھام میں مثبت نتائج دئیے ہیں۔