لاہور (عکس آن لائن)لاہور کی گارڈین کورٹ نے معروف گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گارڈین جج یعقوب نے گلوکارہ صنم ماروی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے ہفتے میں چار دن بچے ماں کے ساتھ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق تین دن بچوں کو باپ حامد کے ساتھ رہنے کا شیڈول جاری کیا جائے گا جبکہ صنم ماروی کے بیرون ملک ہونے پر بھی بچے سابق شوہر حامد کے پاس ہی رہیں گے۔صنم ماروی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتی، بچے زبردستی سابق شوہر نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔صنم ماروی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 11ویں چین برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ میں 69 نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں 2024 میں 12 ملین سے تجاوز کر گئی
- چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی صدر
- شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے ہم وطنوں کے لیے سوگ
- چین کی اشیاء کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت2024 میں 43.85 ٹریلین یوآن رہی