کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ صنم سعید نے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی بے دخلی کیخلاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا مسائل کا حل نہیں۔صنم سعید نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کرنے سے ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے۔
انہوںنے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے ہماری حکومت ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کی بجائے ہماری توجہ کسی اور طرف منتقل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں جو حالات چل رہے ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدری اور رحم کرنے کی ضرورت ہے۔صنم سعید نے اپنی پوسٹ میں حکومت کے آفیشل ایکس اکائونٹ کو بھی ٹیگ کیا۔