صادق سنجرانی

صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پارلیمان اپنا بھر پور کردار ادا کر ے گا،صادق سنجرانی

فیصل آباد(عکس آن لائن) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پارلیمان اپنا بھر پور کردار ادا کر ے گا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ فیصل آباد پہنچے ،وفد میں سینیٹرزسجاد حسین طوری، مرزا محمد آفریدی، احمد خان اور کہدہ بابر شامل تھے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی معروف کارباری شخصیت اور زیڈ اے کارپوریشن کے مالک شیخ دانش علی کی دعوت پر فیصل آباد پہنچے۔چیئرمین سینیٹ نے فیصل آباد میں شیخ دانش علی کی نئے انڈسٹریل یونٹ بیسٹ سپینگ مل کا بھی افتتاح کیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو کاروباری طبقے کو درپیش مسائل بلخصوص ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مشکلات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔چیئرمین سینیٹ کو بتایا گیا کہ پاکستان کا صنعتی شعبہ بلخصوص فیصل آباد کے صنعتی یونٹس نہ صرف ملک کیلئے کثیر زرمبادلہ کاباعث ہیں بلکہ معاشی ترقی میں بنیادی کردار کے حامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو کاروباری اور صنعتی شعبے کو ٹیکسوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے علاوہ صنعتوں کو بجلی کی فراہمی سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پارلیمان کاروباری طبقے اور صنعتی شعبے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پارلیمان اپنا بھر پور کردار ادا کر ے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ صنعتی شعبہ نہ صرف ملکی معیشت کی ریڑ ھ کی ہڈی ہے بلکہ قومی ترقی کیلئے بھی ٹھوس بنیاد فراہم کر تا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صنعتی شعبے او ر تاجر وں کو درپیش مسائل کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ شیخ دانش علی کی جانب سے نئی سپینگ مل کا آغاز ملکی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ کاروباری حضرات ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ برآمد کے فروغ کیلئے معیاری مصنوعات تیار کی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان میں ٹیکسوں کے نظام کو متوازن بنانے اور کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنے کیلئے موثر قانون سازی کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹیاں مستقل بنیادوں پر صنعتی اور کاروباری شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی وفد کے ہمراہ فیصل آباد کا دورہ بھی پارلیمان اور کاروباری طبقے کے مابین بہتر تعاون اور رابطہ کاری کا عکاس ہے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ سیاست اور معیشت کو کسی طور پر الگ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں