اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژ ن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 73کروڑ 19 لاکھ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 2ارب 34 کروڑ 32 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے 11کروڑ،سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈ ریشن یونٹ کے لیے 2کروڑ58لاکھ،حیدراباد انجینئرنگ سپورٹ سنٹر کیلئے 2کروڑ،نیشنل بزنس ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے 25کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔