اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 84 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں،
حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کیلئے ایک ارب 16 کروڑ 69 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 25 کروڑ، بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے 11 کروڑ، سیالکوٹ پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سینٹر کیلئے 10 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔