سید حسن مرتضیٰ

صرف معاشی ٹیم نہیں ساری حکومت ہی نا اہل ہے‘ سید حسن مرتضیٰ

لاہور(عکس آن لائن )پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عوام سمجھ رہے تھے کہ حکومت کی معاشی ٹیم نااہل ہے لیکن یہاں تو ساری حکومت ہی نالائق ثابت ہوئی ہے، کسی ایک شعبہ میں بھی حکومت کے پاس اہل لوگ موجود نہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو تماشہ شروع کررکھا ہے اس سے ثابت ہوا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کرنے کی اہل نہیں ، حکومت بنیادی اور طے شدہ معاملات کو لے کر نہیں چل سکتی تو نئے معاملات کس طرح طے کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کا کام صرف دوسروں پر برہم ہونا رہ گیا ہے، جب اقرباپروری کی بالادستی ہوگی اور میرٹ کو نظر اندا زکیا جائے گا تو یہ ہی کچھ ہوگا جو ہورہا ہے، حکومت مذاق بن گئی ہے، کسی ایک سطح پر بھی حکومت کی کارکردگی قابل ذکر نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں