کراچی (عکس آن لائن) اداکارہ و ماڈل فریال محمود کا کہنا ہے کہ صرف مرد نہیں خواتین بھی غلط ہوتی ہیں‘ مرد اسی وقت آگے بڑھتا ہے جب عورت اجازت دیتی ہے۔ ایک انٹرویو میں فریال محمود نے کہ شوبز انڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقرار رکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے۔
فریال محمود کا کہنا تھا کہ انسان کی عزت اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہراسانی سے متعلق فریال محمود نے کہا کہ یہاں صرف مرد ہی غلط نہیں ہوتے، سیٹ پر فنکارائیں معاون پروڈیوسر اور مرکزی کردار نبھانے والی اداکارائیں اپنے پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کے ساتھ تعلقات بناتی ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ فارمولہ کام کرتا ہے، اگر خواتین اجازت دیتی ہیں تو ہی کوئی مرد آگے بڑھتا ہے۔