اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق نے کہا ہے کہ صرف الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق نے لکھا کہ امپورٹڈ ٹولہ سوچ سے بھی زیادہ نااہل، نکما اور نکھٹو ثابت ہوا، اس طرح کوئی کریانہ کی دکان نہیں چلاتا جس طرح یہ ملک چلا رہے ہیں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں فردوس عاشق لکھتی ہیں کہ تیزی سے ڈالر بڑھ رہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی اورعوام میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں کیونکہ امپورٹڈ نے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات اوراصلاحات کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔