کراچی(عکس آن لائن)صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1لاکھ90ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں13ڈالر کی کمی سے قیمت1925ڈالر پر آگئی تاہم مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے بھا میں تیزی رہی اورفی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کے اضافے سے1لاکھ90ہزار600روپے ہو گئی .
اسی طرح1115روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ63ہزار409روپے پر جا پہنچی۔ فی تولہ چاندی کے دام2100روپے پر مستحکم رہے۔