اسلام آباد (عکس آن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چنا ﺅتک ممکن نہیں، ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے ،
جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا،سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئین اس بارے میں واضح ہے کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہوجاتے ممکن نہیں۔