اسد عمر

صدر مملکت کے حالیہ دورہ چین میں دونوں ممالک کے درمیان بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے،اسد عمر

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے نئے معاہدوں سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ہوگی، صدر مملکت کے حالیہ دورہ چین میں دونوں ممالک کے درمیان بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے۔

نئے معاہدوں کے تحت دو نئے ورکنگ گروپس تشکیل دیئے جائیں گے،سی پیک معاہدہ انفراسٹرکچر سے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہونے جارہا ہے۔ پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک کا نیا مرحلہ باہمی تعاون اور شراکت کو مزید وسعت دے گا اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے ھالیہ دورہ چین میں دونوں ممالک کے درمیان بیجنگ میں مزید معاہدے ہوں گے۔

نئے معاہدوں کے تحت دو نئے ورکنگ گروپس تشکیل دیئے جائیں گے۔ ورکنگ گروپس سی پیک، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی بارے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں