اسلام آباد (عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم شہبازشریف کے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط پر ردعمل کا اظہار کیاہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئیگی۔