کراچی (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے، شہر کوفائر ٹینڈرز اور بائوزرز کی فراہمی ،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کررہا ہے اس ضمن میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فائر ٹینڈرز کی فراہمی خوش آئند ہے جبکہ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بھرپور ریلیف حاصل ہوگا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ وفاقی تعاون اور مدد صوبہ کی ترقی میں اہم ثابت ہوں گی ،جاری ترقیاتی منصوبے سے صوبہ میں نئی ترقی کا آغاز ہے اورشہر میں جدید فائر ٹینڈرز کی فراہمی سے آگ سے رونما ہونے والے حادثات پر بروقت قابو پانے میں مدد ملے گی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین-پیرو تعاون کے ٹھوس ثمرات حاصل ہوئے ہیں، چینی صدر
- بیجنگ-واشنگٹن سسٹر سٹی ریلیشن شپ کی 40 ویں سالگرہ” کی مناسبت سے کنسرٹ کا انعقاد
- 24 ویں عرب ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول میں چینی میڈیا کی شرکت
- چین وینزویلا سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ
- دنیا میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، چینی صدر