اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری آئین کے آرٹیکلز 54 (1) اور 56(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ 16 اپریل کو طلب کئے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر آئینی تقاضا ہے۔