اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کر دی ہے اور سابق وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار کو کونسل سے ہٹا تے ہوئے ان کی جگہ نئے وفاقی منصوبہ بندی اسد عمر کو قومی اقتصادی کونسل کا رکن تعینات کردیا گیا ہے، قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان ہونگے اور کل ارکا ن کی تعداد 13 ہوگی۔
ہفتہ کو صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل تو کر دی اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے، صدر مملکت نے خسروبختیار کی قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت بھی ختم کردی ہے اور ان کی جگہاسد عمر کو نئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا رکن تعینات کر دیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن کے مطابق قومی اقتصادی کونسل اراکین میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ، عشرت حسین کونسل کے رکن ہوںگے، نوٹیفیکیشن کے مطابق کونسل میں وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، گورنر خیبر پختوانخوا اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن بھی شرکت کریں گے اور سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری اکنامک آفیسرز ڈویژن سے سیکرٹری پلاننگ، ڈپلومیٹک اینڈ ریفارمز ڈویژن بھی اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں