اسلام آباد(عکس آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات7نومبر کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی زیر غور لائی جائے گی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے جب کہ اجلاس میں اپوزیشن کوبات کرنے کاموقع فراہم کیاجائےگا۔