فضائیہ رتھ فا میڈیکل کالج کراچی

صدر مملکت نے فضائیہ رتھ فا میڈیکل کالج کراچی کا افتتاح کردیا

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان میں جذام کے مرض کو شکست دینے والی آنجہانی جرمن ڈاکٹر رتھ فا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نام سے منسوب فضائیہ رتھ فا میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا گیا۔کراچی میں تعمیر کیے گئے فضائیہ رتھ فا میڈیکل کالج کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیا، اس دوران پاک فضائیہ کے سربراہ سمیت سینئر افسران بھی موجود تھے۔فضائیہ رتھ فا میڈیکل کالج میں پی اے ایف اسپتال فیصل اور پی اے ایف اسپتال مسرور آرٹ تشخیصی مرکز کے ساتھ ساتھ کالج کے لیے تدریسی اسپتالوں کے طور پر کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں