صدر آصف علی زرداری

صدر زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاﺅنٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا

کراچی (عکس آن لائن) صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاونٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا۔ بینکنگ کورٹ میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاونٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری کے وکیل نے کہا کہ آصف زرداری صدر ہیں انہیں آئینی استثنی حاصل ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدے کی سماعت نہیں ہو گی۔ فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں لہذا استثنی دیا جائے۔ عدالت نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔