راولپنڈی(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں ‘ ہسپتالوں کے ساتھ ملکر خدمات سرانجام دے رہا ہے اس لئے فوری طور پر صحافیوں کو حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
جمعرات کو راولپنڈی پریس کلب کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کے لئے مراعاتی پیکیج کا فی الفور اعلان کرے کیونکہ غریب عوام کی طرح صحافتی برادری بھی مشکلات کا شکار ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں میں صحافی بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پریس کلب اور میڈیا ہاﺅسز کے وائرس سے بچاﺅ کے لئے حفاظتی اقدامات بھی کئے جائیں اور صحافیوں کو بلاتاخیر حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں ۔کیونکہ میڈیا ورکرز کے لئے اپنی حفاظت اور ان کو کورونا سے بچاﺅ کے لئے خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔