انٹونی لنکن

صالح العاروری کی ہلاکت کے بعد انٹونی لنکن نے دورہ اسرائیل ملتوی کر دیا

واشنگٹن(عکس آن لائن )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے رواں ہفتے کیا جانے والا اسرائیل کا دورہ ملتوی کر دیا ہے،

انٹونی بلنکن کایہ فیصلہ حماس کے لیڈر صالح العاروری کی لبنان میں ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے، دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بلنکن نے اپنا دورہ تکنیکی وجوہات پر ملتوی کیا ہے جس کا عاروری کی ہلاکت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،

یاد رہے کہ بیروت کے حماس بیورو پر ڈرونز کے ذریعے حملوں میں صالح العاروری سمیت 7افراد ہلاک اور 11زخمی ہو گئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں